پاکستان کیلئے قرض کی منظوری ،آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس طلب

پاکستان کیلئے قرض کی منظوری کیلئےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس 11جنوری کو طلب ،شیڈول جاری کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے70کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔3ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے ۔
