ایشین گیمز : ہانگ کانگ کے خلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز 2026 میں بارش نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ نہ ہونےدیا جس کے باعث بہتر عالمی رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان نے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے شہر نیشّن کے کوروجی سپورٹس پارک میں شیڈول پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث نہ ہوا۔
مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
میچ منسوخ ہونے کےبعد بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی، جہاں اب قومی ٹیم فائنل تک رسائی کےلیے میدان میں اترے گی۔
