پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا جوان شہید

ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے فرنٹیئرکارپس (ایف سی)کا سپاہی شہید ہوگیا۔
انٹرپبلک سروسز ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع مہمند میں انٹرنیشنل بارڈر پر قائم پاکستانی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر و فوری جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا سپاہی محمد فضل واحد شہید، ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 25 سالہ سپاہی شہید محمد فضل واحد شانگلہ سوات کا رہائشی ہے۔
