پاک ایران کشیدگی،الیکشن کمیشن کاانتخابات سے متعلق بڑا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر مرکوز ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاک ایران کشیدگی کے باوجود انتخابات کا شیڈول متاثرنہیں ہوگا۔اعلانیہ تاریخ پرالیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور ایسی کوئی تجویز یا آپشن زیر غور نہیں کہ پاک ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی جا سکے۔ہم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور 8 فروری کو الیکشن کرانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی یہ بتایا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔پاک ایران کشیدگی سے انتخابات یا ان کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا، ان کی رائے تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان صورتحال میں کشیدگی کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
