پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ خیبر پی کے میں گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
نوشہرہ کے علاقہ گنڈیری میرہ میں پی اے ایف کا تربتی طیارہ گر کر تباہ ایک پائلٹ شہید ہے pic.twitter.com/Kj7Jbgfdz7
— Abdur Rahman Wazir (@ACamraman) September 22, 2021
ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔
