پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں‌ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران چار دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا، یآئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ اپریل میں سکیورٹی فورسز نے کلاچی میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ دہشت گردوں کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی تھی۔ دہشت گرد خلیل خود کش جیکٹس اور بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔

Back to top button