پرویز مشرف سمیت اصل مجرموں کو کب کٹہرے میں لایا جائے گا؟

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اسٹرانگ مین نیب نے بلاول زرداری کو پھر بلالیا ہے، بتایا جائے کہ عمران خان، ان کی بہن اور پرویز مشرف سمیت اصل مجرم، بھگوڑے اور کرپٹ افراد کو کب قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا. ساتھ ہی بختاور بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی پریشانیوں کی فہر ست گنوادی۔
بختاوربھٹوزرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی پریشانیوں کی فہر ست گنواتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کٹھ پتلی وزیر اعظم پریشان کیوں ہیں؟ وزیراعظم اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سےپریشان ہیں ؟ وزیراعظم غریبوں کی تعداد میں 18ملین افراد کے اضافے سے پریشان ہیں ؟

بختاوربھٹوزرداری نے مزید سوال کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کشمیر کے نقصان سے پریشان ہیں ؟ وزیراعظم اعترافی مجرم احسان اللّٰہ احسان کے فرار سے پریشان ہیں ؟ انہوں نے طنزیہ انداز خود ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ نہیں وزیراعظم مستقل منہگائی کے خلاف اپنے موقف اور بڑھتی غربت سے پریشان ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اسٹرانگ مین نیب نے بلاول زرداری کو پھر بلالیا ہے۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ وہی نیب جو عدلیہ اور منتخب نمائندوں سے بالاتر ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے آخر میں سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ اصل مجرم، بھگوڑے، کرپٹ افراد کو کب قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یعنی عمران خان ، ان کی بہن ، پوری کابینہ اور مفرور پرویز مشرف کو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button