پریانکا چوپڑا ’نک جونس کی بیوی‘ کہلانا پسند کیوں نہیں کرتیں؟


امریکی گلوکار نک جونز سے محبت کی شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا خود کو مسز نک جونز کہلانے پر ناراض ہو جاتی ہیں۔ ان کا اصرار ہے چونکہ ان کی اپنی ایک شناخت لہٰذا انہیں پرینکا چوپڑا کہہ کر ہی لکھا اور پکارا جائے۔ اسی لیے پچھلے دنوں وہ ’نک جونز کی بیوی‘ کہنے پر میڈیا پر برس پڑیں۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں نئی فلم ’دی میٹرکس‘ سے متعلق اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ بعد ازیں اپنی اس فلم پر لکھے جانے والے تبصرے میں رائٹر نے انہیں گلوکار نک جونز کی بیوی لکھا جس پر انہوں نے سخت تنقید کی۔ پریانکا نے اس اخباری تبصرے کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک کی سب سے مشہور فلم پروڈکشنز میں سے ایک کی تشہیر کررہی ہیں اور اب بھی انہیں نک جونز کی بیوی کہہ کر پکارا جارہا ہے ہالا کے بطور صف اول کی اداکارہ کے ان کی اپنی ایک علیحدہ شناخت موجود یے اور وہ ہے پریانکا چوپڑا۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’براہ کرم وضاحت کریں کہ خواتین کے ساتھ اب بھی ایسا امتیازی سلوک کیسے کر سکتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ ’کیا انہیں اپنے بائیو ڈیٹا میں اپنا انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس لنک شامل کرنا ہو گا تاکہ لوگوں کو ان کی اصل شناخت بارے یاد دہانی کروائی جا سکے، اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں شوہر نک جونز کو بھی ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر پریانکا نے دونوں کی تصویر شیئر کرکے وضاحت کی تھی کہ وہ اب تک اکٹھے ہیں۔ پریانکا نے شوہر نک جونز کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کی تھی، پریانکا نے نک جونز سے محبت کا اظہار کیا تھا اور انکی شریک حیات بننے پر ایک بار پھر اُن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

Back to top button