پشاور،5لاکھ ڈالر تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا تاجر بازیاب

 نوشہرہ اور مردان پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5لاکھ تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا تاجر بازیاب کروالیا۔جبکہ 2ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر حاجی اکرام کو پشاور کے علاقے صدر سے نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ سے رہائی کے عوض پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا۔

اہل خانہ نے حاجی اکرام کے اغوا کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا اور تاوان کیلیے جس نمبر سے فون کیا گیا وہ بھی پولیس کو فراہم کیا۔ پشاور پولیس نے تفتیش کا سلسللہ جاری رکھا۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر نوشہرہ میں مشترکہ کارروائی کر کے تاجر کو بازیاب کروایا۔کارروائی میں نوشہرہ اور مردان کی پولیس نے بھی حصہ لیا، جس کے نتیجے میں دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Back to top button