راناثنااللہ کا 9مئی کے ملزمان کا الیکشن کیلئے راستہ روکنےکااعلان

سابق وزیرقانون راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ سانحہ9مئی کے ملزمان معافی کے مستحق نہیں ہیں ۔ملزمان کو عام انتخابات لڑنے نہیں دیں گے۔انکاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کے رہنما انتخابات لڑنے کے لئے معافی کا تقاضا کررہےہیں ۔ایسا پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوئی قانون نہیں ہے کہ جرم کرو اور پھر الیکشن لڑنے کیلیے معافی کے طلب گار بن جاؤ۔
راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ نو مئی کا جرم جنہوں نے کیا انہیں حساب دینا ہوگا اور واقعے میں ملوث ملزموں کو ہم الیکشن بھی لڑنے نہیں دیں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ’ہمارا مقصد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنا ہے۔نواز شریف اکیس اکتوبر کو وطن واپس آکر مینار پاکستان پر جلسے میں قوم سے خطاب کریں گے، اُن کی واپسی سے پاکستان ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا۔
