پولیس نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کیلئے مجسٹریٹ کو خط لکھ دیا

ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی نے سیشن جج میرپورخاص کو ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے خط لکھ دیا۔
اس خط میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ماہ کی موت کی تفتیش کے لیے قبر کشائی ضروری ہے، 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا گولی سے زخمی ہوئی اور اسپتال منتقلی کے بعد انتقال کرگئیں۔ خط کے متن کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان نے میڈیکل رپورٹ غلط بنائی ہے، ڈاکٹر ماہا کی موت کے معاملے پر ڈاکٹر عرفان، جنید خان اور وقاص رضوی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا کو گولی سر میں بائیں طرف سے لگی اور دائیں طرف سے باہر نکل گئی، ڈاکٹر ماہا کی موت کے بارے میں کچھ روز قبل ان کے والد نے بھی سوال اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کے لیے 2 رکنی تفتیش ٹیم کراچی سے روانہ ہوئی ہے اور مجسڑیٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button