پہلا ٹی20: پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آکلینڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔
شاداب خان نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے اور ہم اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ سجانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہ بابر کی کمی یقیناً محسوس کریں گے لیکن یہ دیگر کے لیے آگے آنے کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ انگوٹھے میں فریکچر کے سبب قومی ٹیم ٹی20 سیریز میں بابر اعظم کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد رضوان کو ترجیح دی گئی ہے۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: شاداب خان(کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔
نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر(کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشا، مارک چیپ مین، اسکاٹ کلیگلین، اش سودھی، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکر۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button