فیفا ورلڈ کپ: انگلینڈ کی سنسنی خیز فتح، میزبان میکسیکو ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔

پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول سکور کیا۔ میکسیکو کے لیے کوئی نینس اور جمینینس نے ایک، ایک گول کیا۔

میچ کے دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ میں انگلینڈ کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ریفری نے جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، تاہم اس کے باوجود اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔

 

شہید سپریم لیڈر کے مشن کو پوری قوت سے آگے بڑھائیں گے : ایرانی صدر

دوسری جانب دن کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے پانچ بار کے عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اب کوارٹر فائنل میں ناروے کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔

Back to top button