پیسوں کے تنازع پر کاروباری پارٹنر نے ساتھی کو قتل کردیا

بفرزون میں ٹی وی اور نیٹ کیبل پارٹنروں کے جھگڑے میں ایک نے دوسرے کو قتل کردیا جب کہ واردات کے بعد کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق قاتل منیر اور مقتول عرفان کے درمیان لین دین کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا جس پر منیر نے اپنے پارٹنر کو قتل کردیا۔

واقعے کے فوراً بعد کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کی ہے جس میں قاتل اسلحہ لیے کھڑا ہے اور اس کے پاس چھری بھی پڑی ہے جب کہ مقتول عرفان زمین پربے جان پڑا ہوا ہے۔

Back to top button