پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1740 ارب تک پہنچ گیا

جون 2026 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھ کر 1740 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق اسے 1600 ارب روپے تک محدود رکھنا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں ہونے والے تقریباً 400 ارب روپے کے بہاؤ کو حکومتی سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جانا تھا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں زیرو اِن فلو کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جس کے تحت گردشی قرض کو 1600 ارب روپے کی سطح پر برقرار رکھنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں تقریباً 480 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ وزارت خزانہ نے اس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے تقریباً 350 ارب روپے فراہم کیے۔

اس کے باوجود گردشی قرض کے مجموعی حجم میں 130 ارب روپے سے زائد کا خالص اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اضافی رقم کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے متعلقہ وزارت مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے۔

 

پاکستانی شدت پسند گروہ نے افغان طالبان کے چھکے کیسے چھڑائے؟

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کو امید ہے کہ آئندہ اقتصادی جائزے تک گردشی قرض کو دوبارہ 1600 ارب روپے کی مقررہ حد تک لانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

Back to top button