پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یکم فروری کو پی ڈی ایم اجلاس میں دھرنے کے پڑاؤ کی جگہ اور تاریخ طے ہوگی، فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا تو پڑاؤ کے مقام کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ استعفوں پر پیپلز پارٹی نے حالات کے مطابق موقف دیا، وقت آیا تو اسمبلیاں معطل کرکے استعفے دیے جائیں گے اور فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیش نظر عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button