پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کبھی اتحاد نہیں ہوا، ہم نہیں چاہتے تصادم ہو۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن روایتی حریف ہیں، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی رہی ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو سب کو ماضی کو بھلا کر آگے چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے اتحاد ہوتا ہے تو پری الیکشن ہی ہوتا ہے، ملک کو جس حد تک ہوسکے اتفاق رائے پر آنا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مفاہمت ہو سکتی ہے وہ ہو جانا چاہیے، یہ جیت کا مسئلہ نہیں، اگر سب پارٹیاں اکٹھی ہو جائیں تو پھر الیکشن تو نہیں ہوگا۔نواز شریف کی واپسی پر آصف زرداری نے خیر سگالی کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button