جنوبی افریقہ نے افغانستان کو5 وکٹ سے ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جنوبی افریقا نے ہدف 47.3 اوورز میں حاصل کرلیا، وین ڈر ڈاؤسن 76 اور اینڈائل فیلکوائیو 39 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کوئنٹن ڈی کوک 41 اور ایڈن ماکرم نے 25 رنز، ڈیوڈ ملر 24، ٹمبا باووما 23، ہینرچ کلاسن نے 10 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے عظمت اللّٰہ97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ رحمت شاہ اور نور احمد نے 26، 26 رنز بنائے۔

رحمان اللّٰہ گُرباز 25، ابراہیم زدران 15 اور راشد خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کے کوئٹزا نے 4، کیشو مہاراج اور نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیلوکوایو نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

میگا ایونٹ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا 9واں میچ ہے، جنوبی افریقا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

Back to top button