اداکار محب مرزا پر پہلی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا الزام کیوں لگا؟

معروف اداکار محب مرزا نے سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ کو دھوکہ دینے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے، صنم سعید سے تعلقات استوار ہونے سے قبل ہی میری آمنہ شیخ سے علیحدگی ہو چکی تھی۔محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان اکتوبر 2019 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، طلاق کے بعد اگرچہ آمنہ شیخ نے بھی دوسری شادی کرلی تھی، تاہم محب مرزا نے سابق اہلیہ کی شادی سے کئی ماہ بعد اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا۔محب مرزا کی صنم سعید سے شادی کی افواہیں تو 2021 میں ہی شروع ہوگئی تھیں لیکن کبھی دونوں نے کھل کر اس پر بات نہیں کی لیکن مارچ 2023 میں دونوں نے فہد مصطفیٰ کے شو میں شادی کا اعتراف کیا، محب مرزا اور صنم سعید کی جانب سے شادی کا اعتراف کیے جانے کے بعد تاحال ان کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بھی اس پر بات کی۔محب مرزا نے پوڈ کاسٹ میں دوسری شادی اور پہلی طلاق پر کھل کر بات کرنے سمیت اپنے کیریئر پر بھی بات کی، بتایا کہ انہوں نے اپنے کالج کی فیس دینے کے لیے تھیٹر اداکاری شروع کی اور ان کے تھیٹر کو ایک ہدایت کار نے دیکھا تو انہوں نے انہیں اداکاری کی پیش کش کر دی۔محب مرزا نے کہا کہ مرد کبھی شریف نہیں ہو سکتا۔،

سائنسی اور فطرتی طور پر بھی مرد مختلف ہوتا ہے، اس لیے جو مرد دعویٰ کرے کہ وہ شریف ہے، اس پر اعتبار ہی نہ کیا جائے اور عورتوں کو بھی یہ بات سمجھنی چاہئے کہ کوئی مرد شریف نہیں ہوتا، عورت مارچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا جسم، میری مرضی‘ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عورت کی اپنی مرضی ہے کہ وہ چاہے تو بغیر کپڑوں کے گھومے، کوئی بھی شخص کسی کے ساتھ اس کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، نعرے کو کپڑوں سے جوڑنا غلط ہے۔انہوں نے طلاق کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ دکھاوے کی زندگی سے بہتر ہے کہ طلاق لے کر نئی زندگی شروع کر دی جائے اور ایسے والدین کے بچوں کو بھی سمجھنا چاہئے کہ تکلیف دہ زندگی سے علیحدگی اچھی ہوتی ہے، ساتھ ہی محب مرزا نے طلاق کو سخت اور مشکل ترین فیصلہ بھی قرار دیا اور کہا کہ خدا نہ کرے کہ کسی کی طلاق ہو لیکن مر مر کے زندہ رہنے سے طلاق بہتر ہے۔محب مرزا نے اعتراف کیا کہ آمنہ شیخ سے طلاق کے وقت ان کی زندگی مشکل ترین دور سے گزر رہی تھی، وہ بہت تکلیف میں تھے، انہوں نے واضح کیا کہ طلاق ہوجانے کے بعد ان کے تعلقات صنم سعید سے استوار ہوئے اور انہوں نے کافی عرصہ قبل سادگی سے شادی کی، ان کے مطابق وہ اپنی شادی سے متعلق کسی کو بتانے کے پابند نہیں، ان کی مرضی ہے کہ وہ اس بات کو کب تک اور کیوں خفیہ رکھتے ہیں، کسی کو اس سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

Back to top button