آئی سی سی نے سری لنکن بورڈ کی رکنیت معطل کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کر دی، آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی حکومتی مداخلت پر رکنیت معطل کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی ممبرشپ معطل کر دی ہے، واضح رہے کہ سری لنکن حکومت نے کرکٹ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
