پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئےکرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانےوالے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے، کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دوطرفہ کرایہ 76 ہزار علاوہ ٹیکس ہو گا،اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار علاوہ ٹیکس مقرر کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق رعائتی کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا،رعایتی کرایوں پر پاکستان سے سفر کی سہولت 15 جولائی تک موثر رہے گی۔

Back to top button