پی آئی اے کو بحران سے نکالنے کیلئے کمیٹی قائم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو گزشتہ کئی برسوں سے بدستور خراب صورتحال کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی تنظیم نو اور بحالی کے منصوبے پر کام کرے گی۔

ستمبر کے آخر تک مجموعی طور پر 6 کھرب 35 ارب ڈالر کے نقصانات کا سامنا کرنے والی قومی ایئرلائن کی ساکھ حالیہ ہفتوں میں مختلف براعظموں میں پیش آئے 5 واقعات کی وجہ سے مزید متاثر ہوئی۔

یہ سب ایسے وقت ہوا جب ایک سابق وزیر ہوا بازی کی جانب سے عالمی سطح پر ہوائی جہاز اڑانے والے اپنے پائلٹوں کی اہلیت پر اٹھائے گئے سوالیہ نشانات کے بعد سے کمپنی کی پوزیشن پہلے ہی سب سے کم سطح پر تھی۔

گویا یہ کافی نہیں تھا کہ ایوی ایشن چین میں ایجنسیوں بشمول سول ایوی ایشن، پی آئی اے، اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مابین چپقلش چیزوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔

Back to top button