پی آئی اے میں سب سےزیادہ سیاسی بھرتیاں کی گئیں

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پی آئی اے کو سب سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر کر رکھ دیا، اگر پی آئی اے میں بہتری نہ آئی تو پی آئی اے ایک دوسال میں بند ہوسکتی ہے۔
وزیر ہوابازی نے کہا کہ غلام سرور خان کے جاہلانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو ستر ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ، تین ماہ کے اندر برطانیہ کی پی آئی اے فلائٹس بحال ہونے جارہی ہیں، پی آئی اے کے لئے باقی راستے بھی کھولتے جارہے ہیں۔
