محسن نقوی نے 7رکنی سلیکشن کمیٹی کااعلان کردیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 7رکنی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کااعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نئی سلیکشن کمیٹی سات ارکان پر مشمتل ہوگی۔ کپتان اور ہیڈ کوچ ، محمد یوسف، عبدالرزاق، وہاب ریاض، اسد شفیق نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ،نئی سلیکشن کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہوگا۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ کنٹریکٹ کے مطابق این او سی جاری کیا جائے گا۔ حارث روف کا سنٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا گیا ہے۔
