پی ٹی آئی ارکان سےملاقات میں سپیکر کے حیران کن انکشافات

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

جیو نیوز نےباخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات میں استعفے نہ دینے والے اراکین اور خفیہ رابطوں سے بات کرنے والے پی ٹی آئی اراکین سے متعلق بات سامنے رکھ دی،سپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے حاضری کی بنیاد پر تنخواہ لینے کا دعویٰ بھی کیا، اسپیکر کے انکشافات کے بعد تحریک انصاف کا وفد ایک دوسرے کو دیکھنے لگا۔

اس حوالے سےپی ٹی آئی  اسد قیصر کا کہنا تھا ہم اس بارے میں عمران خان سے بات کرکے آپ کو بتائیں گے۔

یاد رہے کہ آج 29 دسمبر 2022 کو تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اجتماعی ملاقات کی اور استعفوں کی منظوری کی درخواست کی لیکن راجہ پرویز اشرف نے الگ الگ ملاقاتوں کے بغیر استعفے منظور کرنے سے انکار کر دیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہئیں لیکن استعفوں کی منظوری آئین اور قانون کے مطابق مطابق ہو گی اور ہر رکن اسمبلی کو اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر دینا ہو گا جس میں تصدیق علیحدہ علیحدہ ہو گی۔

Back to top button