2022 میں سب سے ذیادہ وائرل ہونیوالی شوبز خبریں

خبروں کی دنیا میں انٹرٹینمنٹ اور تفریح کی خبریں ہمیشہ ناظرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں، 2022 کے دوران لائف اینڈ سٹائل ڈیسک نے دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری، فیشن، میوزک اور شخصیات کی 3 ہزار سے زائد خبریں بنائیں، رواں برس ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کی لائف اینڈ سٹائل ڈیسک نے شائقین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے علاوہ دنیا بھر کی فلمی دنیا کی خبریں پہنچائیں۔ سال بھر میں لائف اینڈ سٹائل ڈیسک نے پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کی شوبز انڈسٹری، فیشن، میوزک اور شخصیات کی 3 ہزار کے قریب خبریں بنائیں، جن میں سے زیادہ تر خبروں کو شائقین نے دلچسپی سے پڑھا۔

لائف اینڈ سٹائل کی تین ہزار سے زائد خبروں میں سے 6 درجن ایسی تھیں، جنہیں شائقین نے بہت ہی زیادہ شوق سے پڑھا اور انہیں کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے چیک کیا۔ لیکن ہم سال کے اختتام پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی 10 خبروں کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں نہ صرف زیادہ پڑھا گیا بلکہ انہیں سب سے زیادہ شیئر بھی کیا گیا اور لوگوں نے ان پر اپنی رائے بھی دی۔

بالی وڈ کی سکینڈل کوئین کہلانے والی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جون 2022 میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بہت سارے مسلمان دوست ’ناجائز‘ کام کرتے ہیں، انہوں نے مسلمانوں سے متعلق دیگر دعوے بھی کیے تھے، یہ خبر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبروں میں نویں نمبر پر رہی۔ لوگوں نے اس میں دی گئی فلموں کی فہرست کو کافی پسند کیا اور لائف اینڈ اسٹائل ٹیم سے اپیل کی کہ اس طرح کی فلموں کی فہرست پر مبنی مزید خبریں بھی بنائی جائیں، آٹھویں نمبر پر سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبر اکتوبر 2022 میں بنائی گئی تھی لیکن اسے اتنا زیادہ پڑھا گیا کہ اس نے ٹاپ ٹین خبروں میں جگہ بنالی۔

اس خبر میں دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست دی گئی تھی، جس میں بدقسمتی سے ایک بھی پاکستانی خاتون شامل نہیں تھی، ڈاکٹر عامر لیاقت رواں برس جون میں انتقال کر گئے تھے، تاہم انہوں نے فروری میں تیسری بار خود سے کم عمر لڑکی دانیہ ملک سے شادی کی تھی۔ والد کی تیسری شادی پر ان کی بیٹی نے رد عمل دیا تھا جس کی خبر کو شائقین نے شوق سے پڑھا، یہ خبر اگرچہ رواں سال نہیں بنائی گئی تھی مگر اس کے باوجود اس کو بھی ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا۔

2022 کے آغاز میں سیاست دان شرمیلا فاروقی اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کے درمیان تب تنازع شروع ہو گیا تھا جبکہ ٹی وی میزبان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، ویڈیو کے بعد شرمیلا نے نادیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے۔ مرحوم عامر لیاقت کی جانب سے فروری میں تیسری شادی کیے جانے کے بعد ان کی سابق بیویوں نے رد عمل دیا تھا اور قارئین نے ان کے رد عمل کی خبر کو خوب پڑھا۔ عامر لیاقت کے انتقال سے قبل ان کے تیسری اہلیہ دانیہ ملک سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ دانیہ ملک نے شوہر کی نامناسب ویڈیوز بھی لیک کی تھیں اور انہوں نے اسکالر پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ کم عمر اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو عامر لیاقت نے زندگی میں ہی مسترد کر دیا تھا۔ انکی تردید کی خبر کو بھی قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا تھا۔   اداکارائیں عام طور پر اپنے لباس اور سٹائل کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔ رواں سال حرا مانی کی جانب سے بارش کے دوران رقص کرنے کی ویڈیو پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا لیکن اس سے سب سے زیادہ دیکھا بھی گیا۔ نامور اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کی خبر کو قارئین نے سب سے زیادہ پڑھا اور پسند کیا، یہ خبر ستمبر 2022 میں بنائی گئی تھی مگر لوگوں نے اسے اتنا زیادہ پڑھا کہ یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شوبز کی خبر بن گئی۔

Back to top button