پی ٹی آئی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا

تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہائوس پردھاوا بول دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے۔

جس پرپی ٹی آئی ارکان دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ کچھ خواتین گیٹ کے اوپر بھی چڑھ گئیں ۔

پی ٹی آئی کی خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔خواتین نے حکومت نامنظور’’ کے نعرے لگائے، متوقع قانون سازی کو بھی مسترد کردیا۔

تحریک انصاف کی ایم این اے کنول شوذب نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سیاسی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ایسے تو دہشت گردوں پر بھی نہیں ہوتی، کیا یہ جمہوریت ہے، یہ کیسی جمہوریت جس میں خواتین اور بچوں پر شیلنگ کرتے ہیں اور ربڑ کی گولیاں چلاتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کس کے حکم پر شیلنگ اور گولیاں چلائی گئیں، یہ مسلط شدہ فاشسٹ حکومت ہے۔

کنول شوزب نے رانا ثنا اللہ کو وزیر قاتلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو وزیر بنایا گیا جو 22 قتل کرچکا ہے۔

Back to top button