پی ٹی آئی راولپنڈی احتجاج : پنجاب پولیس نے زخمی پولیس اہلکاروں کی تفصیلات جاری کردیں

پنجاب پولیس نے 28 ستمبر کو پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران زخمی ہون والے افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔

پنجاب پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 28 ستمبر کو بلوائیوں نے 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو زخمی کیا،سیاسی جماعت کےجتھوں نے حارو برج،کٹی پہاڑی اور ایم ون موٹروے اٹک پولیس پارٹیوں پر حملےکیے۔

پنجاب پولیس کےمطابق ڈنڈوں اور پتھروں سے ایس ایچ او انسپکٹر ساجد، اے ایس آئی عامر سجاد اور  اے ایس آئی خرم شہزاد زخمی ہوئے،زخمی اہلکاروں میں عثمان علی،عمر شہزاد،شاکر علی،اکبر، عرفان علی اور اظہر کانسٹیبل عزیز احمد، ثاقب علی،عبدالمالک،مظہر اور ظہیر عباس شامل ہیں ۔

پنجاب پولیس کے مطابق بلوائیوں کےحملے میں کانسٹیبل غلام فرید، عمران، طیب حسین اور محمد عمران نشانہ بنے،کانسٹیبل عرفان،شرجیل،عمران خان، قاسم انمول اور فیضان خان بھی زخمی ہوئےجب کہ 28 ستمبر کو آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او اٹک پورا دن فیلڈ میں رہے۔

یاد رہے کہ 28ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کےدوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے،پولیس پر حملہ کرنےاور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کےخلاف تھانہ وارث خان،تھانہ نیو ٹاؤن،تھانہ آر اے بازار،تھانہ سول لائنز میں ایک ایک جب کہ تھانہ سٹی میں 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف 6 مقدمات درج کرلیےہیں، 3 مقدمات میں عمران خان اور علی امین گنڈاپور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور، لاہور ہائی  کورٹ کا فیصلہ کالعدم

Back to top button