پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد پھر گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کو رہائی کے بعد ایک مرتبہ پھر کرفتار کرلیا گیا۔علی محمد خان کو رہائی کے بعد مردان جیل کے گیٹ سے اینٹی کرپشن حکام نے ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن کی عدالت نے آج علی محمد خان کو ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق علی محمد خان پر من پسند ٹھیکداروں کوترقیاتی منصوبوں دے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں سابق وزیر محمد عاطف، طفیل انجم ودیگر بھی نامزد ہیں، نیا مقدمہ ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میں درج کیا گیا۔
خیال رہے کہ علی محمد خان کو 9 جون کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
