پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا، جس کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی کے گھر پر کریکر بم حملہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

Back to top button