چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نےحلف اٹھالیا

قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے بطور مستقل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں نامزد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمد ابراہیم خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کےعہدے کاحلف لیا۔
گورنر حاجی غلام علی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کو نئی ذمہداریوں پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، نگران صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کاکا خیل سمیت دیگر نگران صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی شرکت کی۔
