ملک بھر میں فتنے کے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سپریم کورٹ سے رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو ایک مجرم کو رہا کر کے بہت خوشی ہوئی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ’چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔
