چینی کبوتر بے گناہ ثابت ہونے بھارتی قید سے رہا

بھارت نے چین کی جاسوسی کے الزام پر ‘گرفتار’ کبوتر کو بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کبوتر کو ممبئی کی ایک بندرگاہ پر مئی 2023 میں پکڑا گیا تھا۔اس کبوتر کی ٹانگوں میں انگوٹھیاں موجود تھیں جن پر چینی حروف تہجی سے ملتے جلتے الفاظ لکھے تھے، جبکہ پروں پر بھی کچھ لکھا ہوا تھا جو پڑھا نہیں جاسکا۔
بھارتی پولیس نے اس کبوتر پر چینی جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے جانوروں کے ایک اسپتال منتقل کر دیا۔

Back to top button