ڈالر50 پیسے مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں مثبت دن رہا
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 1.25 پیسے اضافے سے 229 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز100 انڈیکس 369 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
سٹاک مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6868 ارب روپے ہے۔
