ڈرائیور نے شادی کا اشتہار رکشےپرلگادیا

بھارت میں یہ کہاوت عام ہے کہ کسی بھی عمر میں شادی کرنا آسان ہے لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کیلئے شادی کرنا اتنا آسان نہیں لگ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے اچھے رشتے کی تلاش کیلئے اپنے رکشے پر اشتہار لگا دیا جس میں اس نے اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر ضروری معلومات بھی لکھی ہیں جس میں عمر، قد کی لمبائی، تعلیم، بلڈ گروپ وغیرہ شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے بتایا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرے لیکن اسے اچھا جیون ساتھی نہیں مل رہا۔
