ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ

پنجاب میں  ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف سے الائیڈ ،ٹیک ویلی ،گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کی ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے۔آسٹریلیوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے "کروم بکس” کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کوگوگل آئی ڈی  مفت فراہم کیا جائے گا۔

 سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے۔15ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ ۔ ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا۔

وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف سے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس کی قیادت میں وفد کی ملاقات میں اشتراک کار پر اتفاق ہوا۔ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں،سمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بریفنگ میں بتانا تھا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کےطلبہ گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان  کر سکیں گے۔یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائےگی ۔لیول  ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سےجاب حاصل کرسکیں گے۔ سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔

Back to top button