کابینہ کی منظوری،وزیراعظم نے بجٹ دستاویزات پردستخط کردیئے

کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل پر دستخط کردئیے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2024-2025 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں مختلف تجاویز دی گئی۔
کابینہ میں گریڈ1سے16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد،گریڈ 17سے 20گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد۔گریڈ21سے 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔
رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا گیا ہے ۔
