کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے سندھ کے 34 واں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
گورنرہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کامران ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ،اسپیکر اسمبلی ،صوبائی وزرا سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ،تقریب میں ایم کیوایم رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
حلف برداری کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
