کانگووائرس کاشکار ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا

کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے۔ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔
