کانگو سے ہلاکتیں،بلوچستان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کانگو سے ہلاکتیں بڑھنے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیرصدارت اجلاس میں کانگو وائرس کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔جس کے پیش نظر صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ بلوچستان میں کانگووائرسکے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کوئٹہ میں 2ہفتے کیلئے پرائیویٹ مذبح خانوں پرپابندی عائد کی جاتی ہے ۔شہری آبادی سے دور مذبح خانوں میں جانور ذبح کرنے کی سہولت دی جائیگی۔

Back to top button