کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کی تقریبات کا آغاز

راجھستان کے ایک تاریخی قلعے میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ شادی کی تقریبات راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز ’سنگیت‘ سے ہوا اور پہلی ہی تقریب میں پنجابی طرز کے سنگیت میں وکی کوشل کے خاندان کی خواتین نے ڈانس پرفارمنس دی۔ 8 دسمبر کی دوپہر کو ’ہلدی‘ کی رسم ہوئی اور دونوں کی شادی کی زیادہ تر رسومات پنجابی انداز میں ادا کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وکی کوشل کا تعلق ہندو پنجابی خاندان سے ہے جبکہ کترینہ کیف کشمیری مسلم خاندان سے تعلق رکھتی ہیں مگر ان کا خاندان زیادہ تر برطانیہ میں مقیم رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی مہندی کی رسومات کے لیے 20 کلو خالص مہندی راجستھان کے دورکترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کی تقریبات کا آغاز دراز علاقے سے منگوائی گئی۔ کترینہ کیف کے ہاتھوں پر معروف مہندی ڈیزائنر وینا ناگدا مہندی سجائیں گی جنہوں نے دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں پر بھی مہندی سجائی تھی اور وہ فلموں میں بھی دُلہن بننے والی اداکاراؤں کے ہاتھ پیلے کرتی آئی ہیں۔ لیکن جہاں بھارتی میڈیا دونوں کی شادی کی تقریبات کے دعوے کر رہا ہے ، وہیں تاحال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی خبروں سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی جبکہ ان کے اہل خانہ نے بھی معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز سے دو دن پہلے بھارتی میڈیا نے خبریں دی تھیں کہ کترینہ اور وکی کوشل نے 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی شب اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کرلی تھی۔اس میرج ایکٹ کے تحت دو مختلف مذاہب کے افراد شادی کر سکتے ہیں ، وکی کوشل ہندو جبکہ کترینہ کیف اسلامی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
دوسری جانب کترینہ کیف کے سابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان سری لنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے سعودی عرب جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں وہ اپنی نئی فلم کی پروموشن کرنا چاہتے ہیں۔
