خبردار ! موتیا کا آپریشن دماغی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے
امریکی ماہرین نے بزرگ افراد میں موتیا اور الزائیمر اور ڈیمنشیا کے درمیان ایک واضح تعلق دریافت کیا ہے۔
جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق عمررسیدہ افراد اگر بروقت موتیا کا علاج کراتے ہیں تو ان میں الزائیمر اور ڈیمنشیا کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
اس ضمن میں 65 سال سے زائد عمر کے 5 ہزار سے زائد افراد کا سروے کیا گیا ہے۔ ان میں سے جن افراد نے اپنی ایک یا دونوں آنکھوں سے موتیا کا آپریشن کرواکے اس سے جان چھڑائی تھی۔
ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ بھی 30 فیصد تک کم دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیٹریکٹ یا موتیا آپریشن سے الزائیمر کا خطرہ بھی کم ہوا اور اس کی تفصیلی تحقیق جاما انٹرنل میڈیسن کی چھ دسمبر کی اشاعت میں پیش کی گئی ہے۔
