کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول کی نا اہلی، دو مسافر طیارے آمنے سامنے آ گئے

کراچی کی فضاء میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔دونوں پائلٹ نے حاضر دماضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا،جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا جس سے حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔
ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیرلائن طیارے آمنے سامنے آ گئے تاہم دونوں پائلٹس نے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جبکہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز دہلی ریجن جاتے ہوئے نواب شاہ سے گزر رہی تھی،اس دوران پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آ رہی تھی اور طیارہ 40ہزار فٹ بلندی پر تھا اور غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 35 فٹ بلندی پر ٹرازٹ ٹریفک پر تھی۔ دونوں طیاروں کا درمیانی فاصلہ پانچ میل سے انتہائی کم رہ گیا تھا۔ پی ائی اے بوئنگ 777 میں موجودہ TACAS سسٹم فعال ہو گیا تھا تاہم دونوں کپتانوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو بچایا۔پی آئی اے کا کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا جبکہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اس وقت ڈیوٹی پر موجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا ہے اور تینوں اے ٹی سی کو سولو ڈیوٹی سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ائیرٹریفک کنٹرولر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button