شوبز کے لوگ جنہیں پہلے باتھ روم بھی صاف کرنے پڑے

صحیح کہا ہے کسی نے ۔۔۔منزل کو پانے کے لئے جس نے مشکلات نہیں دیکھیں، اس کو منزل کی قدر بھی نہیں ہوگی۔۔۔پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایسی کئی شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے ماضی میں وہ وہ نوکریاں کی ہیں جو آج ان کی شخصیت کی میراث ہیں۔۔۔لیکن وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔۔۔

مبشر لقمان
Related imageمشہور ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ سفر جو انہوں نے طے کیا ہے اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔اس سے پہلے وہ آواری ہوٹل جو پہلے ہلٹن ہوٹل تھا، وہاں کے باتھ روم بھی صاف کیا کرتے تھے اور دیگر کام بھی کرتے تھے۔۔۔اس کے بعد وہ اخبار بھی بیچا کرتے تھے اور انہیں اس بات میں کوئی شرم نہیں۔۔۔انہوں نے یہ نا کیا ہوتا تو شاید آج ان کی شخصیت میں یہ پختگی بھی نا ہوتی، یہ احساس بھی نا ہوتا۔۔

مہیب مرزا

Image result for muhib mirza

ایک شو سے آج لاکھوں کمانے والا مہیب مرزا زندگی کے اس دور سے بھی گزرا ہے جب اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے بھی ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے۔۔۔وہ ایک انتہائی لو مڈل کلاس گھرانے س تعلق رکھتے تھے اور پیسوں کا گزر ان کی زندگی میں بہت ہی کم ہوا کرتا تھا۔۔۔لیکن اس حال میں بھی انہوں نے ہمت نا ہاری اور کئی چھوٹی موٹی نوکریاں کیں۔۔۔ساتھ ہی دوستوں کے ساتھ مل کر ڈرامے باز کے نام سے ایک چھوٹی سی تھیٹر کمپنی کھولی۔۔۔

ماہرہ خان

Image result for mahira khanلاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان نے بھی زندگی کی ان تنگ دستیوں سے جنگ لڑی ہے اور آگے بڑھنے کے لئے مشکلات کا سامنا کیا ہے۔۔۔وہ جب امریکہ میں تھیں تو وہاں ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کیشیئر کی حیثیت سے کام کرتی تھیں ، جہاں انہیں باتھ روم بھی دھونے پڑتے تھے اور اسٹور کا پونچھا بھی لگانا پڑتا تھا۔۔۔لیکن آج ان کی کامیابی نے یہ ساری مسافتیں کہیں دھندلی کردی ہیں۔۔

سید جبران

Image result for syed jibranرانجھا رانجھا کردی میں زبردست کردار نبھانے والے سید جبران شوبز میں آنے سے پہلے کافی تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مختلف کام کرتے تھے اور آئس کریم پارلر بھی چلاتے تھے۔۔۔اس کے بعد انہوں نے ایک ریسٹورنٹ بھی چلایا ۔۔۔اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں اپنی محنت سے جگہ بنارہے ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button