فردوس عاشق اعوان نے تھلیسیما کے مریضوں کو بھی ماموں بنا ڈالا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو بھی ماموں بنا ڈالا اورتھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے کسی اور کا عطیہ کیا گیا خون اپنے خون کی بوتل بنا کر فوٹو سیشن کروایا اور چلتی بنیں.
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کرنے کا اعلان کیا تاہم اپنے خون کا عطیہ کرنے کی بجائے اشرف نامی شخص کے عطیہ کئے گئے خون کی بوتل کے ساتھ معاون خصوصی نے فوٹو سیشن کروایا اور روانہ ہو گئیں.فردوس عاشق اعوان کو خون لینے کے لیے پہلے خالی بوتل لگائی گئی تھی تاہم فردوس عاشق اعوان کو جلدی تھی جس وجہ سے ان کا خون نہ لیا گیا۔بعدازاں انہوں نے وقت بچانے کے لیے بھری ہوئی خون کی بوتل بازو پر لگا کر فوٹو سیشن کروا لیا۔
فوٹو سیشن کے دوران ٹوکری میں بھری خون کی بوتل اوپر اور خالی بوتل نیچے رکھ دی گئی جس میں خون کا عطیہ اشرف حسین نامی شخص نے دیا اور کریڈٹ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لے لیا۔اس موقع پرفردوس عاشق اعوان موقع پر موجود لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کے فوائد بھی بتاتی رہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنانے کی بھرپور کوشش کی لیکن کیمرے کی آنکھ نے سب محفوظ کرلیا!
فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا وقت میں لے لیں وہاں پر خون کا عطیہ دوں گی۔قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے تھیلے سیمیا کے ایک مریض بچے سے ملاقات کی تو اس نے کہا آپ کی شکل میری خالہ سے بہت ملتی ہے۔میں نے اسپتال میں سب کو بتایا کہ آج میری خالہ آ رہی ہیں۔آپ کو ٹی وی پر دیکھتا ہوں ،آج تیار ہو کر بھی آیا ہوں۔فردوس عاشق اعوان نے بچے کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ آپ بڑے ہو کر ڈاکٹر بنیں گے۔مجھے میرا نعم البدل مل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button