گلوبل وارمنگ،موسم سرما کا دورانیہ طویل ہونے کا امکان

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جا سکتا ہے. ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی دیکھنے میں آئی ہے۔ بہت سے شہروں میں برفباری بھی پہلی دفعہ دیکھنے میں آئی، جس وجہ سے سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہو گیا۔لاہور میں بھی اس بار شدید سردی پڑی۔ لاہور میں اس سال ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے ۔ موسم کی شدت نے پورے ملک کو اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے. گذشتہ روز صبح لاہور میں ریکارڈ سردی دیکھی گئی ۔ 17 جنوری کی صبح لاہور کا درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور میں اس سال کا سب سے کم درجہ حرارت آج دیکھا گیا جس کے بعد 85 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
پی ایم ڈی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ لاہور میں اس سے قبل درجہ حرارت -2.2 سینٹی گریڈ پر گیا تھا جو کہ 85 سال پہلے گیا تھا۔ اس کے بعد لاہور میں ایسی کوئی شدید سردی کی لہر دیکھنے میں نہیں آئی۔پاکستان میں اس بار سردی کے دورانیے میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس بار سردی کے وسط مارچ تک جانے کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق گلوبل وارمنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے تیزی کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔
پاکستان میں سردیوں کی آمد اور خاتمے میں تبدیلی نوٹ کی جا رہی ہے۔گلوبل وارمنگ کی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں سردیوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دھند اور سردی کا راج برقرار رہے گاجبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button