کراچی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، خاتون جاں بحق، 30 زخمی

کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان بوگیاں پٹری سے اترنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔
604462b9bdd2f
اس واقعے کی ابتدائی تفصی کے مطابق ہفتے کو رات گئے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب منڈو ڈیرو اور سانگی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اس کی 9 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔سامنے آنے والی ابتدائی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ 15 اپ کراچی ایکسپریس رات سوا ایک بجے کے قریب روہڑی جنکشن سے روانہ ہوئی تھی کہ جب ٹرین سانگی کے قریب پہنچی تو اس کی 9 بوگیاں جس میں اے سی اور اکنامی کلاس کی کوچز شامل تھی وہ پٹری سے اتر گئیں۔
train accident11
حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے اور بوگیوں کے اچانک پٹری سے اترنے نے افراتفری پھیلا دی، جس کے بعد مسافروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔تاہم بعد ازاں ایدھی ایمبولنسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال روہڑی اور سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا۔
train roll over
دوسری جانب ایدھی انچارج محمد عرس مگسی نے بتایا کہ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 15 معمولی زخمی تھے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت عظمیٰ زوجہ صابر سکنہ کے نام سے ہوئی جو کراچی کی رہائشی تھی۔ادھر واقعے کے بعد جے ایم ریلوے نثار میمن نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ٹریک کی بحالی و دیگر کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور یہ دیکھا جائے گا کہ آیا اس میں کہیں انسانی غلطی تو نہیں تھی۔جی ایم ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین میں جدید انجن لگا ہوا تھا جس میں ایک، ایک سیکنڈ کا ریکارڈ ہوتا ہے، جس کی جانچ کی جائے گی۔
train6

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button