کرونا:مزید 26 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز 1.99 فیصد

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ، این سی او سی کے مطابق کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا ویکسین لگانے کی تعداد میں اضافے کے بعد مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ہسپتالوں میں زیر علاج 2763 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
