سندھ میں سی این جی 72 گھنٹوں‌ کے لیے بند

موسم سرما کی آمد پر سندھ میں‌ گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ، صوبے بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں‌ کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے حکام نے بتایا کہ سی این جی کی بندش کا فیصلہ گیس کے کم پریشر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج صبح 8 بجے سے 3 دن کیلئے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بند کر دی گئی ہے۔

صبح 8 بجے سے گیس بندش کے فیصلے کے بعد رات بھر سی این جی سٹیشنز کے باہر گاڑیوں‌ کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، لوگوں‌ نے شدید پریشانی میں‌ رات سی این جی سٹیشنز پر فلنگ کے دوران ہی گزاری۔

Back to top button