خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری

خیبرپی کے میں صوبائی کابینہ نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی ، نیبر بورڈ اور ولیج کونسلوں میں بھی انتخابات کروائے جائیں گے۔
خیبرپی کے میں معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ منظوری دے دی ، پہلے مرحلے کے دوران نیبر ہوڈز اور ولیج کونسلوں میں انتخابات منعقد ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسلوں کے الیکشن ہوں گے۔
کامران بنگش نے کہا کہ 20 شہروں کی لینڈ یوز ماسٹر پلان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ، نئے قانون کی مدد سے شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے اور زرعی زمینوں کی حفاظت میں مدد ملے سکے گی ۔
معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا وقف پراپرٹی ترمیمی ایکٹ 2021 کی منظوری دی جس سے وقف پراپرٹی کی سستے داموں لیز اور توسیع کے رجحان میں کمی آئے گی۔صوبائی کابینہ نے 28 ریسٹ ہاؤسز کی فنانشل بڈ جبکہ ایف ڈبلیو او کے ذریعے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے ارد گرد باڑ لگانے کی بھی منظوری دی۔
کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں محکمہ اوقاف کی 4 ہزار کنال اراضی واگزار کروائی گئی جس کی قیمت 5 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
